جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کو روکنے اور فوڈ سیفٹی و سٹینڈرڈ رولز پر سختی سے عمل آوری کے سلسلے میں ایک مضبوط نظام قائم کرنے پر زور دیاہے۔نائب وزیرا علیٰ اربن لوکل باڈیز کے افسروں کو فوڈ سیفٹی کے اختیارات سونپنے کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر پون کوتوال ، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی ہردیش کمار ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، ڈرگ کنٹرولر جے اینڈ کے ، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن و دیگر سینئر افسران موجود تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے خدمات کو عمل میں لانے کے سلسلے میں تربیت یافتہ ہیومن ریسورس کو کام پرلگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں بہتر نتائج تبھی سامنے آئیں گے جب صارفین کو معیاری اشیاء خوردنی فراہم کی جاسکے گی ۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملاوٹی اشیاء سماج میں مضر اثرات پیدا کرسکتے ہیں اور لوگوں کی صحت پر بُر ا اثرپڑ سکتا ہے۔