عظمی نیوزسروس
جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لیا اس کے علاوہ وہاں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بات چیت کی ۔ عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلے ہی یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ لوگوں کو عوامی خدمات خصوصاً صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے سلسلے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو عوامی خدمات کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ صحت کی دیکھ بھال حکومت کے ترجیحاتی شعبوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر رکھی جائیں ۔ دورے کے دوران پرنسپل میڈیکل کالج اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔