سرینگر// نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے نوشہرہ سیکٹر میں ایک جوان اور سرینگر میں2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعات قابلِ مذمت ہیں اور ان حرکات میں ملوث افراد کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے غمزدہ کنبوں سے تعزیت ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کی روح کے سکون کے لئے دُعا کی۔