لواحقین کی ڈھارس بندھائی ،حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی
عظمیٰ نیوزسروس
ادھم پور//ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری نے ضلع ادھم پور کے بلاک گھورڈی کا دورہ کیا اور سناسر کے قریب جلیبی موڑ پر ایک المناک واقعہ میں اپنی جان گنوانے والے دو سرکاری اسکول اساتذہ کے غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی۔پرائمری اسکول پٹیار میں تعینات استاد جگ دیو سنگھ اور پرائمری اسکول ایس سی محلہ بٹوٹا زون گھورڈی میں خدمات انجام دینے والے سنجے کمار نامی اساتذہ جو کہ دونوں بلاک غورڈی کے رہنے والے تھے، کل ایک المناک حادثے میں فوت ہوگئے۔انہوںنے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے لیے ابدی سکون اور اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔اپنے تعزیتی پیغام میں سریندر چودھری نے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد اور مدد کرے گی۔