عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے راجوری ضلع کے مختلف مقامات پر مہا شیو راتری کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ کئی تہواروں میں شرکت کی۔بھامبلہ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار خطے کی جامع ثقافت کے لیے ایک مضبوط پروجیکٹر ہیں جس میں تمام برادریوں کے لوگ عمر سے شرکت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا’’ہمیں باہمی بھائی چارے اور اپنی جامع ثقافت اور ہم آہنگی کی روایات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، جو کہ وقت کی ضرورت ہے ‘‘۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر نے کئی عوامی سہولیات کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کامیشور مندر اکھنور میں شیو راتری کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔وہاں عقیدت مندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے ضروری خدمات کی معیاری فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افراد کو مطلوبہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔