نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے جنرل سیکرٹری کے انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات 5؍ اگست کو منعقد ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اُمید وار ریٹرننگ آفیسر کے دفتر واقع کمرہ نمبر 29 گرائونڈ فلور پارلیمنٹ ہاوس نئی دلی یا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر مُکل پانڈے ، ایڈیشنل سیکرٹری یا جوائنٹ سیکرٹری راجیہ سبھا کے دفتر میں 10؍جولائی 2017ء صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک کسی بھی دن ( بغیر سرکاری چھٹی کے ) داخل کرسکتے ہیں۔رد کئے گئے کاغذات کو چھو ڑ کر کاغذات کی جانچ پڑتال کمرہ نمبر 29 گرائونڈ فلور پارلیمنٹ ہاوس نئی دلی میں 19؍ جولائی 2017ء کو صبح گیارہ بجے کی جائے گی۔کاغذات واپس لینے کے لئے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں 21؍ جولائی 2017ء وک سہ پہر تین بجے تک نوٹس دی جاسکتی ہے۔ انتخابات 5؍ اگست 2017ء کو نامزد مقامات پر صبح 10 بجے سے شام 5بجے تک کرائے جائیں گے۔