پولنگ 9ستمبرکو
سرینگر//جگدیپ دھنکھڑ کے 22 جولائی کو اچانک مستعفی ہونے کے بعد، الیکشن کمیشن نے اگلے نائب صدر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ شیڈول کے مطابق، نوٹیفکیشن 7 اگست کو جاری ہوگا، نامزدگیوں کی آخری تاریخ 21 اگست مقرر کی گئی ہے، جبکہ پولنگ کی تاریخ 9 ستمبر اور اسی دن نتیجہ بھی ہوگا۔جمعرات کو الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس نے تیاری مکمل کر لی ہے اور آئندہ نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج لسٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔