عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے پیر کی شام طبی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر دروپدی مرمو کو بھجوا دیا اور کہا کہ وہ فوری طور استعفیٰ دے رہے ہیں۔دھنکھر نے صدر کو اپنے خط میں کہا”صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے اور طبی مشورے کی پابندی کرنے کے لئے، میں اس طرح آئین کے آرٹیکل 67(a) کے مطابق، ہندوستان کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دیتا ہوں،” ۔74 سالہ دھنکھر نے اگست 2022 میں عہدہ سنبھالا۔