عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// نائب صدر جگدیپ دھنکھر 22 جون کو جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر آرہے ہیں۔ نائب صدر کے سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اپنے دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ جموں یونیورسٹی کے خصوصی کنووکیشن میں شرکت کریں گے۔بعد میں، وہ کٹرہ جائیں گے اور ویشنو دیوی پر پوجا اور درشن کریں گے۔وہ جموں و کشمیر راج بھون کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔