حیدرآباد// نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو یکم تا 4دسمبرشہر حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں ہونے والے انڈی ووڈ فلم کارنیول کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے ۔مرکزی مملکتی وزیر سیاحت الفونس کنا تھانم ' تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو ' تلنگانہ کے وزیرسینما ٹوگرافی ٹی سرینواس یادو اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔4روزہ انڈی ووڈ فلم کارنیول 10بلین امریکی ڈالر کا باوقار پروجیکٹ ہے جس میں توقع ہے کہ5ہزار تاجر مندوبین ' 500سے زائد سرمایہ کار ' 300نمائش میں حصہ لینے والے افراد اور ملک بھر سے 2500 ٹیلنٹ رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے این آر آئی صنعت کار سوہن رائے اس پراجکٹ کو آگے لے جارہے ہیں۔