سرینگر//جے کے بنک چیئرمین وسی ای او پرویز احمد نے 582نئے بینکنگ ایسوسی ایٹس کو خوش آمدید کہا ہے ۔انہوں نے سابقہ بھرتی مہم کے دوران تحریری امتحان پاس کیا تھا اور انہیںریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے بنک کے ساتھ ان کی تعیناتی کا معاملہ اٹھانے کے بعد بینک کی خدمات کیلئے متعین کیا گیا۔ان امیدواروں نے متفقہ طور ریاستی گورنر اور بنک چیئرمین نیز اسکے بورڑ کا انہیں بنک خدمات میں شامل کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بینک کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کا معیار برقرار رکھیں گے۔اپنے بھرتی آرڈر پانے کے بعد بعض نئے بینکنگ ایسوسی ایٹس نے چیئرمین سے ملاقات کی اور انہیں عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔’’انہوں نے کہاکہ ہم میں سے بیشتر اعلیی تعلیم یافتہ لڑکیاں ہیں لیکن ثقافتی اور سماجی اشوز کی وجہ سے ہم ورزگار کے مواقع پانے کیلئے باہر نہیں جاسکتے ۔ہم ملازمت کیلئے عمر کی حد سے تجاوز کرنے ہی والے تھے ۔لیکن ریاستی گورنر اور جے کے بنک کا انسانیت والا طرز عمل ہمیں مایوس ہونے سے بچالیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے چند روز قبل لیہہ میں سمال بزنس برانچ کا ای افتتاح کرنے کے دوران کہا تھا کہ نوجوان ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں ۔میں ذاتی طور بنک بورڑ اور اسکے چیئرمین کا ممنو ہوں جنہوں نے582تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ۔یہ ان کی اور ان کے کنبوں کی زندگیوں کو باعزت طریقے سے تبدیل کرے گا جونہی ا ن کے ہاتھوں میں بینکنگ ایسوسی ایٹس کے احکامات آئیں گے۔دریں اثناء چیئرمین پرویز احمد نے اپنے پیغام میں ان نئے بینکنگ ایسوسی ایٹس کو بنک کی فلاسفی’خدمت سے خودداری‘ کو اپنانے کی تلقین کی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنر ستیہ پال ملک نے بنک کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی سراہنا کی ۔چیئرمین نے 582نوجوانوں کیلئے گورنر کی ذاتی مداخلت کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کے تئین گورنر کے وژن کو قابل قدر قرار دیا ۔انہوں نے بنک کی جانب سے انہیں مضبوط تعاون کا یقین دلایا جو وہ ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے رکھتے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنک ریاست کے اطراف وکناف میں اپنی توسیع کیلئے موثر اقدامات کررہا ہے اور دوردراز علاقوں میں بینکنگ خدمات بہم پہنچانے نیز قرضوں کا حجم بڑھانے کیلئے آگے آرہا ہے تاکہ دیہی آبادیوں میں مخصوص مائیکرو کریڈٹ پروڈکٹ سے آبادی مسفید ہوں ۔چونکہ توسیعی پروگرام میں بنک کو اضافی افرادی قوت درکار ہے اس لئے اس نے بھرتی عمل کا دائرہ بھی وسیع کیا ہے اور اسی تناظر میں582بینکنگ ایسوسی ایٹس سے بنک کی موجودہ ضرورت کو وپرا کریں گے ۔