بانہال // ضلع ہسپتال رام بن کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سیف الدین خان کو ضلع رام بن کا چیف میڈیکل افسر مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کی اس تعیناتی پر محکمہ صحت کی کئی انجمنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئین قرار دیا ہے۔ سابقہ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد انور بٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف میڈیکل افسر کی آسامی خالی ہوگئی تھی اور اب میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ضلع ہسپتال رام بن ڈاکٹر سیف لدین خان کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسیشن رام بن کا ایک وفد نئے چیف میڈیکل افسر سے ملاقائی ہوا اور ان کی تعیناتی پر انہیں مبارکبادی اور نیک خواہشات پیش کیں اور ایسوسی ا یشن کے بھر پور تعاون کا اظہار کیا ۔ ایک پریس بیان میں ایسوسی ا یشن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خان نے پہلے ہی بلاک میڈیکل افسر اور انچارج چیف میڈیکل افسر کے طور دیہی علاقوں میں طبی نظام کو بہتر بنانے کیلئے قابل تعریف اقدامات کئے ہیں اور اب نئی ذمہ داری کے بعد پہاڑی علاقوں میں شعبہ صحت کو مزید تقویت ملے گی۔ایک بیان میں نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ا یشن ضلع رام بن نے سی ایم او رام بن ڈاکٹر سیف کی طرف سے مشن سے وابستہ ملازمین کی ہڑتال کے دوران برفباری کے باوجود دیہی طبی مراکز میں سروسز کو جاری رکھنے میں جو اہم کردار ادا کیا ہے وہ قابل سراہنا ہے۔انہوں نے چیف میڈیکل افسر کو ان کی رہنمائی میں اپنے بھرپور تعاون اور مستعدی کا اظہار کیا ہے ۔