سرینگر// مزید35کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ظاہر ہونے کے بعد جموں کشمیر کے اندر اتوار کے روز مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد701ہوگئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ آج ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 2500سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے۔
کنسل کے مطابق وادی کشمیر کے اندر کورونا کیسوں کی تعداد640جبکہ جموں صوبے میں یہ تعداد61ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزید33مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔