نئی دہلی// ماضی قریب میں اولین اعلی سطحی ہند پاک ملاقات میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے 17 اکتوبر کو وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔ یہ اطلاع آج یہاں ذرائع نے دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ '' کسی بھی نئے سفیرکے لئے مقامی ذمہ دار سے ملاقات ایک روایت ہے ''۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں بہرحال کسی اہم معاملے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ۔ مسٹر محمود نے ابھی پچھلے مہینے ہی پاکستان کے سفیر کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ انہوں نے محترمہ سوراج سے اپنی پہلی ملاقات میں موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ ملاقات کا ماحول تعمیری اور خیرسگالانہ رہا۔مسٹر محمود مسٹر عبدالباسط کے جانشین ہیں جن کی سفارتی میعاد ہندستان میں مارچ ۔2014 میں شروع ہوئی تھی۔یو این آئی۔