عاصف بٹ
کشتواڑ//اعلیٰ حکام کی ہدایت پرپولیس ضلع کشتواڑ نے سول انتظامیہ کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ طلباء کونئے نافذ کردہ قانونی دفعات اور دیگر اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے۔تقریب کی قیادت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ایشان گپتا پی ایس آئی معین خان،پی ایس آئی آشیش شرما نے کی جنہوں نے طلبا ءسے خطاب کیا اور بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس)،بھارتی شہری تحفظ سنہتا (بی این ایس ایس) اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم 2020کے بارے میں آگاہی دی۔سیشن کے دوران معین خان نے رجحان ساز سائبر کرائمز پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں ڈیجیٹل گرفتاری APK فائلوں اور دیگر نقصان دہ سافٹ ویئر سے لاحق خطرات بھی شامل ہیں۔اس سیشن میں خواتین کی حفاظت، منشیات کے استعمال کی روک تھام، اور دیگر اہم مسائل کا بھی احاطہ کیا گیا۔شفاف تحقیقات اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال پر خصوصی زور دیا گیا۔پروگرام میں سول ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں کے ساتھ 200سے زائد طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی جنہوں نے فکر انگیز گفتگو میں حصہ لیا اور نئے قوانین اور ان کے عملی مضمرات کے حوالے سے متعلقہ سوالات اٹھائے۔