سرینگر// دختران ملت نے کشمیریوں کو نئے شناختی کارڈ جاری کرنے کے منصوبے کو ایک نئی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصدکشمیریوں کی رازداری میں دخل اندازی ہے۔تنظیم کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے ایک بیان میںکہا کہ یہ ایک اور منصوبہ ہے کیونکہ حال ہی میں آدھار کارڈ جاری کئے گئے جس میں سب لوگوں کی معلومات جمع کر لی گئیں ،اب یہ نئے کارڈ جاری کرنے کا کیا مقصد ہے؟ انہوں نے کہا کہ صرف کشمیری لوگوں کو یہ کارڈ فراہم کیا جانا قابل تشویش ہے پہلے تو اس نوعیت کے کارڈ سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کو اجراء کئے جاتے تھے لیکن اب کہا جارہا ہے کہ یہ کارڈ سارے کشمیریوں کو فراہم کئے جائیں گے تاکہ سب کشمیریوں کو نگرانی کے دائرے میں لایا جائے۔نسرین نے کہا کہ یہ طرز عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔