سرینگر//جے کے بنک عنقریب ہی صنعت کو فروغ دینے کیلئے نئے سٹارٹ اپس کیلئے علیحدہ عمودی ڈھانچہ قائم کرے گا خصوصا مائیکرو و سمال انٹرپرازز شعبے کیلئے تمام اضلاع ،بلاک اور پنچایت سطح پر اس ڈھانچے کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔یہ عمودی ڈھانچہ قائم ہوتے ہی خواہشمند صنعتکاروں کیلئے ایک ہی جگہ مطلوب سہولیات و معلومات فراہم کرے گا اور اس کیلئے نئے ابھرتے صنعتکاروں کیلئے ہاتھ تھامنے کا کام کرے گا۔اس بات کا اعلان جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ریاستی گور نر این این ووہرا کی صدارت میں منعقدہ پالیسی تجاویزی ورکشاپ برائے تعلیمی رہنماسے خطاب کے دوران کیا ۔یہ ورکشاپ صنعتکاری معاشی نظام کے تمام متعلقین کو ایک ہی جگہ جمع کرکے ریاست میں صنعت کو فروغ دینے کیلئے روڑ میپ تشکیل دینے کیلئے منعقد کیا گیا تھاتاکہ ریاست میں سٹارٹ اپ کلچر کو فروغ ملے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورکشاپ کے دوران گور نر تمامیونیورسٹیوں ،جے کے بنک اور قومی ستارٹ اپ ایکو سسٹم کے اہم متعلقین کے مشترکہ عمل پر زور دیا ۔جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے سٹارٹ اپ ماحول کو فروغ دینے کیلئے مالیاتی اداروں کے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بنک کی جانب سے سٹارٹ اپ کو بڑھاوا دینے کیلئے سٹارٹ اپ مراکز سے کارروائی کا اعلان کیا ۔جے کے بنک کا یہ اقدام گورنر کے اس نظریے کی عمل آوری ہے جو وہ سٹارٹ اپ امیدواروں کیلئے تعاون کے حوالے سے رکھتے ہیں ۔اس پیش رفت کے خد و خال کا احاطہ کرتے ہوئے چیئرمین وسی ای او پرویز احمد نے بتایا کہ ’[ جے کے بنک ایک شعبہ ہی ’[سٹارٹ اپ ورٹیکل‘ کے نام سے اسکے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں قائم کررہا ہے جبکہ ضلعی سطح پر بھی یہ مراکز قائم ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے محنتی عملے کو ان تمام مراکز پر تعینات کریں گے جو عام لوگوں کیلئے مارکیٹنگ اور جانکاری اقدامات بہم رکھیں گے ۔اس عمودی ڈھانچہ کے ذریعے بنک کا مقصد صنعتکاروں کیلئے ایک ہی مرکز کو مرجع بنانا چاہتا ہے ۔اس طرح سے باصلاحیت نوجوان استفادہ کرسکیں گے علیحدہ وڈھانچے کے قیام کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنک کے تجزیے کی رو سے ،حکومت ہند اور جموں وکشمیر کی طرف سے بہترین اسکیمیں مہیا ہونے کے باوجود ،ان اسکیموں میں اندراجی تعداد بہت کم ہے۔دیہی آبادیون میں یہ صورتحال زیادہ مخدوش ہے جو چھوٹی یا درمیانہ درجے کی صنعت چلانے کا ارادہ رکھتے ہوں انہوں نے کہاکہ ’’گورنر این این ووہرا کے نظریے کے تحت ہم تمام متعلقین خصوصااعلمی شعبے اور ترقیاتی اداروں سے شراکت کے خواہاں ہیں ۔بنک کے مطابق اسکے بعد سٹارٹ اپ سہولیاتی مراکز تمام ریاستی اضلاع میں قائم ہونگے ۔بنک کے ترجمان نے بتایا کہ ان مراکز کی اہمیت یہ ہے کہ یہاں نئے صنعتکاروں کیلئے تربیتی و جانکاری نشستیں منعقد کی جائیں گے جس میں سرکاری محکمہ جات ،سی اے اور قانونی مشیروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو بزنس کے قیام کیلئے ضروری باتیں ہیں ان پر بات ہوگی جیسے کہ جی ایس ٹی رجسٹریشن ،تخمینہ بیلنس شیٹ اور بزنس منصوبہ وغیرہ شامل ہیں۔