سرینگر/بھارت اور پاکستانی افواج نے منگل کو جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع راجوری کے کھیری کرمارا علاقے میں آج صبح پیش آیا۔
اطلاعات میں تاہم بتایا گیا ہے کہ اس کراس ایل او سی فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔