جموں//محکمہ تعلیم میں حال ہی میں تعینات ہوئے10پلس 2 لیکچراروں نے ایس آراو 202 کوکالعدم قراردینے کامطالبہ کولے کر پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایس آراو 202 کوکالعدم قراردینے کامطالبہ کیا۔ڈاکٹرکرشن کانت نے کہاکہ اس حکومت کی نوجوان دشمن پالیسی کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں کامستقبل تاریک ہوتاچلاجارہاہے ۔انہوں نے ایس آراوکونئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ نہایت ہی افسوس کامقام ہے ۔ ناانصافی کی حدہے کہ خودتوانہوں نے ممبران اسمبلی اپنی تنخواہیں 40300 سے بڑھاکر80300 کردیں مگردوسری طرف دیکھیں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کوکم تنخواہیں دی جارہی ہیں یہ ظلم نہیں تواورکیاہے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹرسندیپ ورما، واحد،محمدانور، جگجیت سنگھ، ریتو،سنجوگیتا، دویا مہاجن ودیگران بھی مظاہرین میں شامل تھے۔