سرینگر//پیر کے روز جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چھ افراد جاں بحق ہونے سے اس وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر324ہوگئی ہے۔
آج کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں نیشنل کانفرنس کا ایک بلاک صدر بھی شامل ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج جو افراد کورونا سے از جان ہوگئے اُن میں صفا کدل سرینگر کا ایک65سالہ شہری،چاڈورہ بڈگام کا ایک65سالہ شہری،حول سرینگر کا ایک60سالہ شہری،بمنہ سرینگر کا ایک60سالہ شہری،کولگام کے بہی پورہ کا ایک70سالہ شہری اور سرینگر کے بژ ھ پورہ کا ایک60سالہ شہری شامل ہے۔
صفا کدل کے شہری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ عید گاہ حلقہ میں نیشنل کانفرنس کا بلاک صدر تھا۔
آج جاں بحق ہونے والے سبھی چھ شہریوں کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ مختلف امراض میں مبتلاءتھے۔
جموں کشمیر میںابھی تک کورونا کی وجہ سے جو324 ہلاکتیں ہوئی ہیں اُن میں301کشمیر میں جبکہ23صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔