عاصف بٹ
کشتواڑ//سوموار و منگل کی درمیانی شب ضلع کشتواڑ سنگرام بھاٹہ علاقے میں دل دہلانے والے واقعے میں خاوند نے نئی نویلی دلہن کا قتل کردیا جسکے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو منگل کی صبح سنگرام بھاٹہ علاقے سے فون کال آئی کہ عامر مشتاق ولد مشتاق احمد نے اپنی بیوی یاسمینہ بیگم کا قتل کردیا جسکی عمر 22سال ہے جسکے بعد پولیس جائے موقعہ پر پہنچی اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ عامر مشتاق کو موقعہ پر ہی گرفتار کیاگیا۔ جسکےبعد عامر مشتاق نے جرم قبول کیا اور پولیس و مجسٹریٹ کی نگرانی میں قتل میں استعمال ہتھیار برآمد کے گئے۔ پولیس کی ایف ایس ایل ٹیم نے جائے وقوعہ سے ثبوت جمع کئے اوراس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات جاری ہے۔پوسٹ مارٹ میں مہوک کے جسم پر کئی نشانات دیکھے گئے ۔بتایا جارہا ہے کہ پندرہ روز قبل ہی انکی شادی بڑے ہی دھوم دھام سے ہوئی تھی جسکے بعداسکا قتل کردیاگیا۔ اگرچہ پولیس نے فوری طور قتل کرنے کے وجوہات کے بارے میں تفصیلات نہیں دی تاہم بتایا جارہاہے کہ عامر نے یہ بتایاتھاکہ یاسمینہ ایک متجنس خاتون تھی جسکے سبب اس نے اسکا قتل کیا ۔ وہی یاسمینہ کے لواحقین نے اسکے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور اسے سخت دینے کی مانگ کی۔