Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

نئی نسل اور سوشل میڈیا!،بچوں کو محفوظ کیسے بنایاجائے ؟ فکر و ادراک

Mir Ajaz
Last updated: October 13, 2022 12:52 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

زرینہ شاد

آج کے دور میں انٹرنیٹ،کیبل کنکشن اور وائی فائی تقریباً ہر گھر کا لازمی جزو بن چکا ہے۔انٹرنیٹ تو نوجوانوں میں اتنا مقبول ہے کہ اب نوجوان نسل کو نیٹ جنریشن کہا جاتا ہے۔اکثر یہ بات سننے میں آتی ہے کہ نئی نسل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی وجہ سے نئی نسل بے راہ روی کی جانب گامزن ہے،نوجوان نسل سوشل میڈیا کے باعث منفی سرگرمیوں اور غلط رجحانات میں مبتلا ہو رہی ہے۔یہ خیال عام ہے کہ سوشل میڈیا نوجوانوں کے لئے نقصان دہ ہے۔
کیا واقعی ایسا ہے؟حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ،نئی نسل کے لئے سوشل میڈیا اتنا نقصان دہ نہیں جتنا ڈرایا جاتا ہے۔البتہ نوجوانوں پر منحصر ہے کہ وہ اس کا استعمال کس طرح کر رہے ہیں۔اگر تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ جہاں مختلف وجوہات کے باعث بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں انٹرنیٹ بالخصوص سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کئی نوجوان معاش تلاش کر رہے ہیں۔آج کل طلبا کی بڑی تعداد بھی گوگل سے مستفید ہو رہی ہے۔جب کبھی کسی مضمون میں دشواری پیش آئی یا کچھ سمجھ نہیں آیا تو طلبا اس مسئلے کا حل کتابوں میں تلاش کرنے کی بجائے گوگل یا یوٹیوب پر صرف ایک کلک سے تلاش کرتے ہیں،جس سے ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ان کا وقت بچ جاتا ہے،ساتھ مسئلے کا حل تلاش کرتے کرتے دیگر معلومات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
سوشل میڈیا ایک ایسے آلے کی مانند ہے جس کا مثبت استعمال اپنے اور دیگر افراد کی بہتری کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے اور منفی استعمال سے معاشرے کو نقصان بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔اس بات کا انحصار صرف صارفین کے رویہ اور مواد کے انتخاب پر ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ آج کا بچہ معلومات کے اس دور میں رہ رہا ہے، جس کا تصور بیس پچیس سال پہلے نہیں کیا جا سکتا تھا۔انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوان اور بچے بہت سی معلومات حاصل کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود ایک پریشانی اپنی جگہ موجود ہے اور وہ ہے انٹرنیٹ پر موجود مضر معلومات اور ہیجان انگیز مواد کا حصول آسان ہے۔یہ چیزیں نوخیز ذہنوں کے لئے انتہائی نقصان اور بگاڑ کا سبب بن سکتی ہیں۔
انٹرنیٹ کی افادیت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا۔کیونکہ،یہ علم و تحقیق کا ذخیرہ ہے۔لیکن،انٹرنیٹ پر بے حیائی اور تشدد کی ویب سائٹس بھی عام ہیں۔انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس پر موجود اشتہارات بھی بچوں اور نوجوانوں پر منفی طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔بہت سے نوجوان انٹرنیٹ اتنا زیادہ استعمال کرتے ہیں کہ انہیں اس کی نشے کی طرح لت پڑ جاتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق تقریباً ہر وقت آن لائن رہنے والے نوجوانوں میں ڈپریشن کا خطرہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔طبی ماہرین کسی بھی صارف کے نامناسب حد تک زیادہ آن لائن رہنے کو،جسے متعلقہ فرد خود بھی کنٹرول نہ کر سکے،انٹرنیٹ کے پیتھالوجیکل استعمال کا نام دیتے ہیں۔
اپنے بچوں کو انٹرنیٹ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا والدین بالخصوص ماں کی ذمہ داری ہے۔اس سلسلے میں بچے کو سمجھایا جا سکتا ہے کہ کیا شے اچھی ہے اور کیا شے بُری۔بچوں کو بُری معلومات سے محفوظ رکھنے کا سب سے اہم ذریعہ انہیں وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہنا بھی ہے۔بعض ماہرین کے خیال میں بچوں کے ساتھ کمپیوٹر پر رہنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے بچوں کی کھیل کے میدان میں نگرانی کرنا۔بچے کو انٹرنیٹ کی اجازت دینے کے بعد جبراً یا تشدد کے ذریعے اسے روکنے کی کوشش کریں گے تو یاد رکھیے، بچے میں تجسس کا مادہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اس کے ذہن میں یہ سوال گردش کرتا رہے گا کہ مجھے اس چیز سے کیوں روکا گیا ہے،اور اس پوشیدہ Hidden سائٹ پر ایسا کیا ہے۔؟بچے کو زبردستی مضر سائٹ سے نہیں روکا جا سکتا بلکہ اسے خلافی دائرے میں رہتے ہوئے یہ سمجھانے کی کوشش کرنا چاہیے کہ فلاں فلاں چیزیں غلط اور نقصان دہ ہیں۔
ماہرین کے مطابق،بچوں پر سختی سے زیادہ کارآمد ان کی بہتر تربیت ہے،تاکہ وہ انٹرنیٹ کو مثبت طور پر استعمال کر سکیں۔ والدین کو چاہئے کہ جب بچے انٹرنیٹ استعمال کریں تو وہ بچوں کے ساتھ رہیں۔کمپیوٹر بچوں کے کمرے کی بجائے گھر کی کسی ایسی جگہ رکھا جائے جہاں گھر کے سب لوگوں کا آنا جانا ہو،جیسا کہ ٹی وی لاؤنج،تاکہ بچوں کے انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھی جا سکے۔انٹرنیٹ کے استعمال کے لئے وقت مقرر ہونا چاہیے۔اس دوران بچوں کو والدین کی سرپرستی حاصل ہونی چاہئے اور بچوں کو یہ تنبیہہ کرنا چاہئے کہ وہ انٹرنیٹ پر کبھی بھی کسی کو اپنی ذاتی معلومات نہ دیں۔
یاد رکھیے! والدین کی توجہ اور نگرانی کے بغیر بچوں کو انٹرنیٹ پر تحفظ مہیا کرنا تقریباً ناممکن ہے۔والدین کو یہ بھی علم ہونا چاہیے کہ ان کے بچوں نے کون کون سی فائلیں ڈاؤن لوڈ کی ہیں۔اس کے علاوہ والدین اپنے بچوں کو وقت دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔کیونکہ بچہ چاہت کا بھوکا ہوتا ہے چاہت اسے جہاں سے ملے اُسے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?