عازم جان
بانڈی پورہ //نئی ناری سمبل میں لوہے کے پل کوگزشتہ شب جزوی نقصان پہنچنے کی وجہ سے پل پرٹریفک کوروک دیاگیااورلنک روڈ کے ذریعے گاڑیوں کی روانی کوممکن بنایاگیا۔پل کونقصان پہنچنے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہواہے اور مسافت بڑھ جانے کی وجہ سے ان کی پریشانیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔اگرچہ پچھلے کئی برسوں سے مقامی آبادی مطالبہ کرتی آئی کہ اس پل کوسرنوتعمیر کیاجائے ،لیکن ان کے مطالبے کوآج تک ان سناکردیاگیا۔لوگوں کاکہناہے کہ ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی اور سرکار کی ان سنی سے ننی ناری سمبل لوہے کا پل ٹریفک کی روانی کے لئے ناکارہ بن گیا ہے اور ٹریفک کو موڑنے سے بانڈی پورہ کی وسیع آبادی مشکلات سے دوچار ہوئی ہے۔ بانڈی پورہ اجس صدر کوٹ بالا اور پائین چیوہ صفاپورہ سمبل شادی پورہ کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ پل کی تعمیر فوری طور پرشروع کی جائے تاکہ لوگوں کا سفر آسان بن سکے۔