نئی دہلی//فوڈ پروسیسنگ کی مرکزی وزارت وگیان بھون نئی دہلی میں 3 نومبر سے5 نومبر2017 تک ورلڈ فوڈ انڈیا2017 کا انعقاد کر رہی ہے۔اس تقریب کے دوران فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کے امکانات، اس کی ٹیکنالوجی، ساز و سامان اور دیگر پہلوؤں کی بھرپور عکاسی کی جائے گی۔اس کی بدولت مقامی کھان پان اور روائتی کھانوں کو بین الاقوامی درجے پر لانے میں بھی مدد ملے گی۔تقریب کے حاشیہ پر کانفرنسوں، نمائشوں اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے۔اس دوران نمائش کے لئے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کے پاس جگہ بھی موجود ہے اور اس ضمن میں افغان اللہ کے ساتھ سیل نمبر09910498222 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔جموں وکشمیر کے خواہش مند افراد سیکرٹری جے اینڈ کے ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی کے ساتھ ٹیلی فون نمبر011-24654612 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔