نئی دہلی//دہلی کے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔معاملے میں دیولی سے عآپ ارکان اسمبلی پرکاش جروال کو گرفتار کیا گیاہے۔جبکہ اوکھلا سے ’ عآپ ‘ ایم ایل اے امانت اللہ خان نےخود سپردگی کردی۔ اس درمیان چیف سکریٹری کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنےآئی ہے۔پولیس کے مطابق انشو پرکاش کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے چہرے پر کٹنے کے نشان ملے ہیں،جبکہ کندھے پر چوٹ کے نشان بھی ہیں۔چیف سکریٹری انشو پرکاشس سے مبینہ طور پر بد سلوکی معاملے میں بدھ کو سی ایم کیجریوال کے صلاح کار وی کے جین کو بھی حراست میں لیا گیا۔پوچھ تاچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔اس معاملے میں دہلی پولیس 10ارکان اسمبلی سے پوچھا تاچھ کر سکتی ہے۔چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں پولیس کی جانچ۔تحقیقات جاری ہےواضح ہو کہ جس وقت چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی کا معاملہ پیش آیا اس وقت یہ سبھی ارکان اسمبلی موقع پر موجود تھے۔