یو این آئی
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کردہ نئے ورکنگ ویمن ہاسٹل بلاک ‘سشما بھون’ کا افتتاح کیا اور موتی باغ میں واقع ویٹرنری اسپتال کا ورچوول طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور نئی دہلی کی رکن پارلیمنٹ بانسوری سوراج سمیت کئی معززین موجود تھے۔اس موقع پر شاہ نے کہا کہ ہاسٹل کی اس نئی عمارت میں رہنے والی بہنوں کا نام سشما سوراج کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے جو کہ ہمیشہ ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے، بیداری اور جدوجہد کیلئے تحریک کا ذریعہ رہی ہیں ۔ اس ملک کی جمہوری تاریخ سشما جی کو جدوجہد کرنے والی ایک اپوزیشن لیڈر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سشما جی نے پارلیمنٹ میں سابقہ حکومت کے 12لاکھ روپے کے گھوٹالوں اور بدعنوانی کو بے نقاب کیا تھا۔ سشما جی کو جمہوریت میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی اہمیت کی ایک مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن لیڈروں کو سشما جی کے کام کرنے کے انداز سے سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سشما جی نے پورے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کا مشعل روشن کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں وزیر خارجہ کے طور پر انہوں نے ملک کے لوگوں کے مسائل کو سمجھنے والی وزیر خارجہ کے طور پر ایک زندہ مثال پیش کی۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے اس عمارت کی شکل میں کام کرنے والی تقریباً 500خواتین کیلئے محفوظ رہائش کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014میں وزیر اعظم بننے کے بعد مودی نے ہندوستان کی شہری ترقی کو پالیسی کی بنیاد فراہم کرنے کا کام کیا۔