نئی دہلی//ساہتیہ اکیڈیمی اور جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کی طرف سے آج ساہتیہ اکیڈمی آڈیٹوریم نئی دہلی میں دو روزہ ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلچرل اکیڈمی کے سیکرٹری عزیز حاجنی نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جوفیسٹیول کی صورت میں منعقد کیا گیا ہے۔ساہتیہ اکاڈمی کے صدر وشوا ناتھ پرساد تیواری نے کہا کہ اس فیسٹول میں ثقافتی، روحانی، تورایخی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ادب کے مختلف پہلوؤں کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے۔ معروف ڈوگری مصنفہ پرما سچدیو نے جموں وکشمیر کی علاقائی زبانوں خاص طور سے ڈوگری، کشمیری، گوجری ادب کے ساتھ روائتی ادب کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر سیکرٹری ساہتیہ اکاڈمی کے سری نواس راؤ، پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی آر کے گپتاکے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔