نئی حکومت کشمیر میں امن قائم کرے گی:ممتا بنرجی

Kashmir Uzma News Desk
6 Min Read
کلکتہ//لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں شرددھانندا پارک سے ایکسپلینڈ سے نکلنے والے جلوس میں مودی سرکار ہوشیار،بھارت کی جنتا ہیں تیار کے نعرے لگے ۔ پارلیمانی انتخاب کیلئے مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ملک میں بھائی چارہ، امن و اخوات کی حفاظت کریں گے ۔اس سے قبل بھی 2016اور2014میں بھی ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کا آغاز یوم خواتین کے موقع پر ہی کیا تھا۔اس ریلی کا نام متحدانڈیا،مضبوط انڈیارکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ 16ویں لوک سبھا میں ترنمو ل کانگریس کے خواتین ممبرپارلیمنٹ کی شرح 35فیصد ہے جب کہ ابھی پارلیمنٹ نے خواتین ریزرویشن بل پاس نہیں کیا ہے ۔  ممتا بنرجی نے اس موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پارلیمنٹ سے اب تک خواتین ریزرویشن بل پاس نہیں ہوا ہے ۔تاہم ہمیں فخر ہے کہ 16ویں لوک سبھا میں ترنمول کانگریس میں 35فیصد خواتین ممبران پارلیمنٹ کی تعداد ہے ۔اس کے علاوہ بنگال میں بلدیاتی اداروں میں 50فیصد سیٹیں خواتین کیلئے ریزروہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے [؟]خواتین کو سماج کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے آج بین الاقوامی یوم خواتین کی مبارک باد پیش کی ہیں،کہا ہے کہ ان کی حکومت خواتین کے امپاورمنٹ کیلئے پابند عہد ہیں،ان کی حکومت نے حال ہی میں سواتیہ ساتھی، ہیلتھ انسورنش اسمارٹ کارڈ خواتین کیلئے جاری کے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی حکومت نے یہ کارڈ فیملی کے خواتین ممبر کے نام اس لیے جاری کیا ہے خواتین ہی خاندان کی پرورش کرتی ہے ۔ اس موقع پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل جنگ کی ہسٹریا پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔پانچ سالوں تک ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کی فکر نہیں ہوئی مگر جب انتخابات قریب آگئے ہیں تو مودی دہشت گردی اور جنگ کی بات کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مودی جنگی جنون پھیلاکر انتخابات جیتنا چاہتے ہیں مگرانہیں کامیابی نہیں ملے گی ملک کے عوام ہوشیار ہوچکے ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس جنگی جنون کی آڑ میں مودی حکومت اپنی ناکامیابی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔مگر ہم عوام کے سامنے تمام حقائق سامنے لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج صورت حال یہ ہے کہ ملک کے آئینی اداروں ریزرو بینک آف انڈیا، سی بی آئی جیسے اداروں کی خود مختاری ختم ہوچکی ہے ۔مہنگائی اور کرپشن اور بدنظمی کا بول بالا ہے ۔نریندر مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جو حکومت دفاعی معاملات کے فائلوں کی حفاظت نہیں کرسکی وہ ملک کی حفاظت کیا کرسکتی ہے ؟،ممتا بنرجی نے کہا کہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے ۔مودی کی موجودگی میں کشمیر میں امن کی امید نہیں کی جاسکتی ہے ۔مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کشمیر میں مستحکم امن کا قیام ہوگا۔  ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی کے دور اقتدار میں کشمیر میں 260فیصددہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اس کے جانے کا وقت آچکا ہے ۔نئی حکومت کے قیام کے بعد کشمیر میں امن و امان کی صورت حال مستحکم ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے ملک بھر میں کشمیریوں پر حملے کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر یہ نفرت پھیلانے والے کون لوگ ہیں،خیال رہے کہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں دو دن قبل دو کشمیرتاجروں پر بی جے پی اور بجرنگ دل کے کارکنان کے حملے کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کئی محاذ پر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کے روپے چوری کرکے پارٹی کے انتخابی مہم پر خرچ کررہے ہیں مگر جو حکومت رفائیل کی حفاظت نہیں کرسکی وہاں سیکورٹی اور امن کیسے بحال کرسکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر پارک اسٹریٹ سے دھرم تلہ تک ریلی نکالی اور اس کے ساتھ ہی 2019لوک سبھا انتخابات کیلئے ترنمول کانگریس کی مہم کا آغاز کردیا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 2014میں لوک سبھا اور 2016میں اسمبلی انتخابات کے دوران بھی اپنی مہم کا آغاز اسی دن کیا تھا۔یو این آئی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *