Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

نئی حکومت کا قیام اور موجودہ صورت ِ حال

Towseef
Last updated: October 15, 2024 9:32 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

گذشتہ دس برسوں سےجموں و کشمیر میں پہلے پانچ سال تک گورنری راج قائم رہا ، پھرجموں و کشمیر کویونین ٹریڑی بناکر اگلے پانچ تک صدر راج کا نفاذ جاری رہا جبکہ اسی دوارن اسمبلی انتخابات کروانے کا بھی اعلان کیا گیا ۔چنانچہ جب حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سامنے آئے تو جموں و کشمیر میں صدر راج کی برخواستگی کے ساتھ ہی ایک نئی منتخب عوامی حکومت کےقیام کی راہیں استوار ہوئیں،جس کے نتیجے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی نیشنل کانفرنس ایک بڑی واضح جماعت کے طور پر اُبھر آئی اور جموں و کشمیر میںایک نئی حکومت قائم کرنے کی حقدار بنی،جس کی کمان آج عمر عبداللہ کے حوالے کی جارہی ہے۔ پانچ سال قبل جب ریاست ِجموں و کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرکے جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری بنایا گیا تو یوٹی انتظامیہ نے تمام سرکاری نظام اپنے ہاتھ میں لے کریہاں کے عوام کو یقین دلایا تھا کہ اُن کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکی جائے گی بلکہ مختصر وقفے کے اندر اُنہیں دیرینہ مشکلات و مصائب سے بھی نجات دلائی جائے گی اور جموں و کشمیر میں ایک ایسی صاف ستھری و پاکیزہ سرکاری انتظامیہ فراہم کی جائے گی۔چنانچہ انتظامیہ کی ان باتوں سےعام لوگوں میں یہ تاثربھی اُبھر آیا تھاکہ اب لوگوں کو درپیش مسائل کا حل نکل آئےگا ،چنانچہ لوگوں نے ہر معاملے میںانتظامیہ کو اپنا تعاون پیش پیش رکھا۔ مگرجموں وکشمیر کے عوام خصوصاً وادی ٔ کشمیر کے لوگوں کو جس صورت حال نے گھیر رکھا تھا ،اور جن مسائل سے دوچار کردیا تھا،اُن میں کوئی واضح تبدیلی واقع نہ ہوئی بلکہ بعض معاملات کے تئیںکئی نئے مسائل پیدا ہو تے گئے۔بے شک کچھ تعمیراتی کام، جن میں پُل اور چھوٹے چھوٹے فلائی اوور شامل ہیںپر کام ہوااورصحت کے معاملے میں مریضوں کوراحت فراہم کی گئی،جموں سرینگر ریل سفر کو ملانے کا سلسلہ نزدیک سے نزدیک لایا گیالیکن اس کے باوجودعام لوگوں کو درپیش بیشتر بنیادی مسائل دور نہیں کئے جاسکےاور سرکاری شعبوں کو بھی عوام کے لئے پاکیزہ اور فعال نہیں بنایا جاسکا۔ تقریباً تمام شعبوں میں آج بھی روایتی پالیسی جاری ہے۔جس کے نتیجے میںعوام کے بنیادی مسائل دور نہیں ہورہے ہیںاور نہ ہی گورنر انتظامیہ کی پالیسی جاندار اور پائیدار ثابت ہوئی۔جبکہ آج بھی بیشترعلاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی،بجلی کے کٹوتی شیڈول پربد نظمی،بے روزگاری ،مہنگائی ،ناجائز منافع خوری ،کورپشن ،منشیات اور نقلی ادویات کے دھندے ،رشوت خوری،طبی اور تعلیمی اداروں سمیت زیادہ تر سرکاری اداروںمیں بے راہ روی اور بد عنوانی کی صورتِ حال جُوں کی تُوں ہے۔جس پر خصوصاًوادی ٔ کشمیر یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ سابق یو ٹی سرکار نے جموں و کشمیر کا اقتدار سنبھالتے وقت لوگوں کی فلاح و بہبودی اور خوشحالی و ترقی کے لئے جن باتوں کا اظہا ر کیا تھا اور جن وعدوں کو پورا کرنے کا یقین دلایا تھا ،انتظامیہ اُن وعدوں کا ایفا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔بے شک کشمیرمیں امن و سکون کی صورت حال میں مثبت بہتری آئی ہے تاہم وادی کے عوام کو درپیش زیادہ تر بنیادی مسائل کی صورت حال وہی ہے جو پچھلے کئی عشروں سے چلی آرہی ہے۔جبکہ بعض معاملات میں یو ٹی انتظامیہ کی پالیسیوں سے لوگوں کا اطمینان سے سانس لینا تک مشکل بن گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں انہوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر اپنے ردِعمل کا مظاہرہ کردیا ۔اب جبکہ نئی حکومت اقتدار سنبھال رہی ہے ، تو حکومت کے قیام کے بعد اُس کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنی پہلی فرصت میںعوام کو درپیش بنیادی مسائل کی طرف متوجہ ہوجائےتاکہ لوگ اطمینان کا سانس لے سکیں۔ عام لوگ اصلاح اور بہتری چاہتے ہیں،تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں،صاف ستھری انتظامیہ چاہتے ہیں، روز گار کے وسائل چاہتے ہیں،بجلی اور پانی کی نایابی کا خاتمہ چاہتےہیں۔انتخابات کے دوران جو وعدے اُن سے کئے گئے ہیں،اُن کی وفا چاہتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس نئی حکومت کو بعض معاملات پر قادر نہیں رکھا گیا ہے،تاہم زیادہ تر معاملات پر اُسی کو کنٹرول حاصل ہے۔ اس وقت ہمارے یہاں ہر معاملے میں جھوٹ،دھوکہ دہی اور رشوت خوری ہورہی ہے ،منشیات کے دھندے بڑے پیمانے جاری ہیں،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور لوٹ کھسوٹ اور سینہ زوری کی کاروائیوں میں بڑھوتری ہو رہی ہے،جس کے نتیجے میںبے بس اورلاچار لوگ دن بہ دن میں پست و خست ہورہے ہیں۔یہ وہ صورت حال ہے ،جس پر فوری طور توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کل سے دوبارہ کھلیں گےاسکول: سکینہ ایتو
تازہ ترین
دنیا بھر میں جاری تنازعات تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں: نتن گڈکری
تازہ ترین
سرنکوٹ میں چھت سے گر کر بزرگ خاتون لقمہ اجل
تازہ ترین
پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?