عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ریلوے کی وزارت نے جموں اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ کے درمیان اضافی 77.96کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن کے لیے فائنل لوکیشن سروے کو منظوری دی ہے۔ یہ سروے شمالی ریلوے کی طرف سے 12.59کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے شروع کیا جائے گا۔اس اقدام سے شری ماتا ویشنو دیوی کی اہم یاتریوں کے لیے ریل رابطے میں اضافہ اور جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی امید ہے۔یہ منظوری 14 جولائی 2025 کو ریلوے بورڈ کمیونیکیشن کے ذریعے جنرل مینیجر، ناردرن ریلوے کو بھیجی گئی تھی۔