Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نئی امریکی پالیسی کےخلاف پاکستان میں قبائلی افراد کا احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
اسلام آباد//وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی کے قبائلی افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور افغانستان و پاکستان کے لیے جاری کی گئی نئی پالیسی کے خلاف طورخم سرحد تک احتجاجی مارچ کیا۔خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد لنڈی کوتل میں حمزہ بابا گراو¿نڈ میں جمع ہوئی، جس کے بعد ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے یہ مظاہرین طورخم سرحد کی جانب بڑھے۔احتجاجی ریلی میں سیکڑوں گاڑیاں بھی شامل تھیں جبکہ مظاہرین میں شامل کئی افراد کا تعلق سکھ برادری سے تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز (27 اگست کو) قبائلی عمائدین نے ایک جرگے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر احتجاجی مظاہرے کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔دوسری جانب قبائلی مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے پاک-افغان سرحد پر واقع طورخم گیٹ کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق قبائلی افراد کی ریلی کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے باب پاکستان کو بند کیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی ا?میز تقریر کے خلاف سیاسی جماعتوں، قبائلی افراد اور سول سوسائٹی کے ارکان نے احتجاجی مظاہرے کیے۔پاک-افغان سرحد کے نزدیکی شہر چمن میں نکالی گئی ریلی میں احتجاجی مظاہرین نے امریکی صدر اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ بلوچستان میں بھارت اور افغان خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جاری دہشت گردی کو روکے جانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔بلوچستان کے شہر کوہلو میں بھی قومی پرچم لہراتے مظاہرین شہر کی مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے صوبے میں بھارتی مداخلت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ادھر سبی میں بھی سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے ارکان اور قبائلی افراد سڑکوں پر نکلے اور امریکا کی حالیہ دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے وطن کے دفاع کا عزم کیا۔مظاہرین نے عہد کیا کہ وہ پاکستان کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی حمایت جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز (27 اگست کو) کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کی جانب سے نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک 'امریکا مردہ باد ریلی' نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم کراچی پولیس نے امریکا کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف نکلنے والی اس ریلی کو امریکن قونصلیٹ تک جانے نہیں دیاگیا۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

برصغیر

پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :برلا

June 6, 2025
برصغیر

رجیجو نے اوقاف سے متعلق امید پورٹل کا آغاز کیا

June 6, 2025
برصغیر

۔12ویں برکس پارلیمانی فورم کانفرنس ہندوستان کو میزبانی سونپی گئی

June 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ جوش خروش سے منائی جارہی ہے

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?