Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

نئی امریکی پابندیاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 16, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 تہران//ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا عمل جاری رہا تو تہران آئندہ کچھ ہی گھنٹوں میں عالمی طاقتوں سے ہونے والے 2015 کے جوہری معاہدے کو ختم کرسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ واشنگٹن ’ایک اچھا شراکت دار نہیں‘۔حسن روحانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے کیے جانے والے میزائل ٹیسٹ کے بعد واشنگٹن نے تہران پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔حسن روحانی نے خبردار کیا کہ ایران پہلے ہی 2015 کے معاہدے کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہے، جس کے تحت وہ خود پر موجود متعدد بین الاقوامی پابندیاں ختم کرانے کا خواہاں ہے۔ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والے بیان میں حسن روحانی نے کہا، ’وہ جو دھمکی کی زبان اور پابندیوں کی جانب واپس لوٹنا چاہتے ہیں، وہ اپنے ماضی میں رہ رہے ہیں‘۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر وہ واپس ماضی میں جانا چاہتے ہیں، جو کچھ ہی وقت کے لیے ہے، تو ہم اپنی پرانی صورت حالت پر مزید مضبوطی سے واپس آجائیں گے‘۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل پیرا ہے جیسا کہ وہ ’جنگ کے مقابلے میں اس معاہدے کو امن اور جمہوریت کی فتح قرار دیتا ہے‘ لیکن یہ ’واحد آپشن‘ نہیں ہے۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ نا قابل بھروسہ ہیں، نہ صرف ایران کے لیے بلکہ امریکی اتحادیوں کے لیے بھی۔انہوں نے کہا کہ ’حالیہ مہینوں میں دنیا اس بات کی عینی شاہد ہوگی کہ امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے کیے جانے والے وعدوں کے ساتھ ساتھ متعدد عالمی معاہدوں کو بھی نظر انداز کیا اور اپنے اتحادیوں کو دکھایا کہ امریکا اچھا شراکت دار نہیں اور نہ ہی قابل بھروسہ مذاکراتی حریف ہے‘۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025
بین الاقوامی

نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد

June 6, 2025
بین الاقوامی

عرب ممالک میںفلسطین کےلئے دعائیں

June 6, 2025
بین الاقوامی

بمباری کے بیچ عید نماز ۔11 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?