Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

میں کس کے ہاتھ پراپنا لہو تلاش کروں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 30, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ہر   روز میں بازاروں میں گھسیٹاجاتاہوں۔ ہر شام شامِ غریباں ہوتی ہے۔ ہر صبح نئی صف ِماتم بچھتی  ہے۔ زندگی یونہی تمام ہوتی ہے۔
ایک دنیا میری لاش پر افسوس منانے آتی ہے۔ کچھ  لوگ تصویر بنا کرچلے جاتے اورکچھ لوگ چشمے پہن کر افسوس کر کے چلتے بنتے ہیں۔ کچھ روز میرا نام ہر سَمت گونج اٹھتا ہے اور پھر ایک دم سب ہی بھول جاتے ہیں۔ کیا میں اس قوم کی بچہ نہیں؟ کیا میں اس مٹی سے جُڑا ہوا نہیں؟ کیا ہے میری شناخت؟ کیا تمہیں میرے لہو کی بو نہیں آتی؟ کیا میری چیخیں ایوانوں کے ستون نہیں ہلاتیں؟ کیا تم کو میرے ادھورے خواب نہیں ستاتے؟ 
ہر روپ میں مَرا ہوں میں۔ کبھی لڑکی بن کر تو کبھی لڑکے کےروپ میں۔ہر گلی سے اٹھایا گیا ہوں میں۔ ہر نالی سے ملی ہے میری لاش۔ اس سَر زمین میں کوئی ایسا کونہ نہیں ہے جس میں چھپ جاؤں میں، جہاں بچ جاؤں میں۔ 
یوں لگتا ہے کہ سارا جہاں مل کر میری ہی تاک میں لگ گیا ہو، مجھے ہی مٹانے کے لیے کوشاں ہو۔ کبھی اندھیروں تو کبھی اُجالوں میں جلا ہوں میں، مجھے  ہر ہاتھ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ کوئی چہر ہ مسکراتا نظر آتا ہے تو کوئی غصّہ دکھاتا ہے۔ کوئی تلوار سے کاٹ ڈالتا ہے تو کوئی آگ میں جلاتا ہے۔ ہمارے حق کی بات کوئی نہیں کرتا۔
زینب قتل کیس میں بھی انتظامیہ اس وقت متحرک ہوئی تھی جب قصور میں مظاہرے شروع ہوئے تھے۔
ہر طرح میرا استحصال ہی ہورہا ہے، کیا میرا یہی انجام ہے؟ میں ہر بار برے لوگوں کے ہاتھ ہی کیوں لگتا ہوں؟ کبھی جنسی ہراساں کیا جاتا ہوں، کبھی ماسٹر کے ڈنڈے کھا کر اپاہج ہوا ہوں، کبھی ماں باپ سے دوری پر درندوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ کبھی خاندان کی عزت میرے لہو نے بچائی ہے اور اُس پر ظلم یہ کہ اس معصوم کی زبان سے ڈر گئے تھے، ڈر گئے کہ یہ  سچ بول دے گا، اس لیے مار ڈالا تھا۔  
کسی کے ماں باپ حج پر گئے اور واپسی پر میں نہ تھا کوئی ہمسایے سے پیسے لینے گیا تو نہ لوٹا، کوئی عزت سے روٹی کما کر گناہ گار ہوا تو کوئی مالک کی پلیٹ سے نوالہ اُٹھانے پر موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔ کبھی خوب صورتی اور پُر کشش شکل میرے قتل کی وجہ بنی اور کبھی خاندانی جھگڑوں نے ڈائن بن کر مجھے ہی کھا لیا۔  
مجھے ہمیشہ ہی قربانی کا بکرا بنایا گیا، کیا میں تمہاراجزولاینفک نہیں؟ تم ہر دن میری موت کی خبریں سنتے ہو اور خاموش ہو جاتے ہو۔
تم ہر دن میری درگت ہونےکا واقعہ سن کر بھی خاموش ہو جاتے ہو۔
میں انصاف کےترازو سے بھی مل کر آیا ہوں، میں نے انصاف سے بھی پوچھا کہ بھائی کیا میرے لیے کوئی قانون نہیں ہے؟ کیا مجھے مارنے اور زندہ نوچ کھانے والوں کا سراغ کوئی نہیں لگائے گا؟ کیا ان انسانی بھیڑیوں کو کوئی کیفرے کردار تک نہیں پہنچائے گا؟ انصاف کا ترازو  پہلے تو خاموش رہا اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رو دیا کہ میں پشیماں ہوں اے بنی آدم! میں تمہیں انصاف کے سائے تلے پناہ نہ دلا پایا ہوں ،ان درندوں نے مجھے بھی خرید رکھا ہے ،قانون لونڈی ہے ان کے  ہاتھ کی، جسے یہ جب چاہیں اپنی رکھیل بنا لیں۔انصاف کا ملنا قریب قریب نا ممکن ہے اور اگر قانون موجود بھی ہے تو کوئی پاسداری  کروانے والا نہیں۔ اگر میں توازن رکھوں بھی تو کیسے رکھوں؟
کبھی جاننے کی کوشش کی ہے کہ آٹھ سال کا بچہ / بچی کتنے فحش کپڑے پہن سکتے ہیں کہ جنسی درندوں کی ہوس کا شکار ہوں، کوئی بھی کمسن عمر کا بچہ / بچی کتنا اُکسا سکتا ہے کسی کے جذبات کو کہ وہ آگے بڑھ کر انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنالے اور بعد میں جلا کر یا کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دے؟ 
کیسے لوگ ہو تم؟ بچوں کے روز روزمر مٹنے سے بے حس ہو چکے ہو!!! تم ان معصوموں کی آہ و پکار،اُن کی فریاد نہیں سنتے اور خود کو دھوکے میں رکھے ہو کہ تم اب بھی اک زندہ قوم ہو مگر افسوس کہ تم لوگ تو کب کے مر مٹ چکے ہو۔ ان مرے ہوؤں کی بستی میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں؟؟؟ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?