سرینگر//جموں کشمیر بنک کے ریاست کی معشیت میں قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے گورنر کے مشیر کورشید احمد گنائی نے کہا کہ جموں کشمیر بنک کوریاست میں پولٹری سیکٹرکوفروغ دینے کیلئے اس سے وابستہ لوگوں کیلئے خصوصی اسکیمیں متعارف کرانا ہوں گی۔ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ’جموں کشمیر کا پولٹری سیکٹر-پر پھیلاتے ہوئے‘موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ تجویز دوں گا کہ جموں کشمیر بنک اس صلاحیت سے بھر پورزرخیزسیکٹر کو ترجیحات میں شامل کرے اور اپنے نئے تجدیدشدہ پراڈکٹ کے ذریعے اس کی حوصلہ افزائی کرے۔انہوں نے کہا کہ مفید ہوگا اگر اس نئے پروڈکٹ میں انشورنس کا مدبھی رکھاجائے۔ انہوں نے مختلف پولٹری ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ پولٹری اور اس سے جڑی اسکیموں سے متعلق معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،کشمیر پولٹری فارمرس ایسوسی ایشن اور جموں پولٹری فارمرس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر بنک کے چیرمین و سی ای اوپرویزاحمد نے یقین دلایا کہ جے کے بنک پولٹری سیکٹر کے اردگرد ایکوسسٹم کوکھڑاکرنے میں بھرپورمدد دینے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں نئی پروڈکٹس تیار کرکے اُنہیں پولٹری سیکٹر میں رائج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنک اس سیکٹر کیلئے انشورنس کی مدرکھنے کیلئے مواقع تلاش کرے گا اور اس کیلئے انشورنس کمپنیوں سے بھی بات کرے گا۔تقریب میں موجود پرنسپل سیکریٹری صنعت و تجارت شیلندر کمار،پرنسپل سیکریٹری انیمل ،شیپ ہسبنڈی ،فشریز،ٹرانسپورٹ اصغر سامون اور جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔کانفرنس میں ڈی جی ایم نبارڑ قمر جاوید ،پریذیڈنٹ کے سی سی آئی جاوید احمد ٹنگہ،پریذیڈنٹ کشمیر پولٹری فارمرس ایسوسی ایشن جی ایم بھٹ،پریذیڈنٹ جموں پولٹری ایسوسی ایشن بلجیت سنگھ ،سرکاری ،زرعی یونیورسٹی اور جے کے بنک و دیگر تجارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔کانفرنس سے جموں اور کشمیر کے پولٹری ایسوسی ایشن صدور نے بھی خطاب کیا۔