جموں// ماتاویشنودیوی نارائین سپرسپیشلٹی ہسپتال جموں نے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے سنیچرکے روز روڈسیفٹی مہم کاآغاز کیا جس کانعرہ ’’میں ٹریفک رولز سے پیارکرتاہوں ‘‘ کیونکہ اس سے قیمتی انسانی جانوں کوتحفظ ملتاہے ‘‘ تھا۔اس مہم کاآغاز ڈوگہر چوک سے کیاگیا۔ایس ایس پی ٹریفک نیشانتھیال ، دلجیت سنگھ ڈی ایس پی سائوتھ رانو کنڈل ڈی ایس پی نارتھ اور ایس ایم وی ڈی ایس ایچ کی ٹیم بھی موجودتھے۔اس مہم کو شروع کرنے کامقصد تیزرفتاری اور بغیر ہیلمٹ کے گاڑیاں چلانے والوں میں اس کے خطرناک نتائج اورٹریفک قواعد وضوابط کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے کیونکہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں موٹرسائیکلوں کے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعدادسب سے زیادہ ہے اس لیے موٹرسائیکل سواروں میں ٹریفک رولز کے بارے میں بیداری لانا اشدضروری ۔ہیلمنٹ پہننے سے قیمتی انسانی جانوں کاتحفظ یقینی ہے۔ایک شہری ہونے کے ناطے ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی اوردوسروں کی حفاظت کوبھی یقینی بنائیں۔ یہ بات ڈاکٹر جے پی سنگھ کنسلٹنٹ نیروسرجن ایس ایم وی ڈی نارائین سپرسپیشلٹی ہسپتال نے بتائی۔ڈاکٹر وکاس پادھا کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک اینڈ جوائنٹ ریپلیس منٹ بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔ نے موٹرسائیکل سواروں سے کہاکہ وہ ہیلمٹ کے استعمال کولازمی بنائیں ۔اس سے نہ صرف انہیں حفاظت ملے گی بلکہ ان کے کنبے کے ارکان بھی محفوظ ہوں گے ۔