مانچسٹر// اولڈ ٹریفورڈ میں ہندوستان سے ونڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شکست کے بعد، انگلینڈ کے سفید گیند کے کپتان جوس بٹلر نے کپتان کے طور پر تجربہ بڑھانے کے لیے وقت کا مطالبہ کیا ہے۔ 259 کے دفاع میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 16.2 اوورز میں 72-4 پر سمیٹ دیا لیکن رشبھ پنت (125 ناٹ آؤٹ) اور ہاردک پانڈیا (71) نے پانچویں وکٹ کے لیے 133 رنز کی اہم شراکت داری کرکے ہندوستان کو سیریز 2-1 سے جیتنے میں رہنمائی کی۔ بٹلر جو80 گیندوں پر60 کے ساتھ 259 کے مجموعی اسکور میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ اسکورر تھے، پنت کو معین علی کی گیند پر 18 کے اسکور پر اسٹمپ کر سکتے تھے لیکن یہ موقع گنوا دیا گیا اور پنت نے 16 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے انہیں اپنی پہلی ون ڈے سنچری بنائی ۔ ہم نے ابھی تک (موسم گرما میں) اپنی بہترین بیٹنگ نہیں کی ہے۔ ہمیں زیادہ دیر تک بہتر کھیلنا ہے۔ میں نے آج ایک موقع گنوا دیا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کپتانی سے کوئی تعلق ہے۔ میں ایک تجربہ کار کرکٹرہوں لیکن میں ایک نوجوان کپتان ہوں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اس کے بارے میں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے پاس سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے، مجھے ایسا کرنے کے لیے وقت اور تجربے کی ضرورت ہے۔ بٹلر نے میچ کے بعد کہا ۔بٹلر نے انگلینڈ کی جانب سے پنت اور پانڈیا کو پویلین واپس بھیجنے کے مواقع گنوائے جانے پر مزید افسوس کا اظہارکیا اورکنٹرولڈ انداز میں ہندوستان کی جیت پر مہر ثبت کرنے کا سہرا ان دونوںکو دیا۔ اگرآپ حریف ٹیم کے اچھے کھلاڑیوںکو موقع دیتے ہیں تو وہ شاید آپ کو نقصان پہنچائیں گے۔ ہمارے پاس شاید آدھا موقع تھا، شاید، ہاردک پانڈیا کے ساتھ بھی فائن لیگ پر اوراگر ہم نے ان مواقع کو لے لیا تو شاید ہماری کافی اچھی گرفت ہوتی۔