نئی دہلی//مرکزی وزارت داخلہ نے مسلح افواج کو خصوصی اختیارات فراہم کرنے والے قانون افسپا کو میگھالیہ سے پوری طرح سے ہٹادیا ہے جبکہ اروناچل پردیش میں اس میں تھوڑی ڈھیل دی گئی ہے۔واضح رہے جموں و کشمیر میں بھی پچھلے 29برسوں سے افسپا کا نفاذ ہے جس طرح جنوب مشرقی ریاستوں میں تھا۔ لیکن میگالیہ میں بھاجپا کے اقتدار میں آنے کے پہلے ہی مہینے میں یہاں سے یہ قانون ہٹایا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میگھالیہ کے سبھی علاقوں سے یکم اپریل سے افسپا پوری طرح ہٹایا جاجارہا ہے۔ وہیں اروناچل پردیش کے 16 تھانہ حلقوں میں سے اب یہ صرف 8 میں ہی نافذ العمل رہے گا۔ بیان کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2017 تک میگھالیہ کا 40 فیصدی حصے میں افسپا نافذ تھا۔ حالانکہ ریاستی حکومت کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد میگھالیہ سے اس کو پوری طرح ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ادھر اروناچل پردیش کے تین مشرقی اضلاع ترپ ، لونگ ڈنگ اور چانگ لانگ میں اس خصوصی فوجی قانون کو چھ مہینے کیلئے بڑھادیا گیا ہے۔ یہ اضلاع میانمار کی سرحد سے متصل ہیں۔ وہیں ا?سام سے متصل سات دیگر اضلاع کے تحت ا?نے والے 8 تھانہ حلقوں میں اسے فی الحال نافذ رکھا گیا ہے۔