جموں//میکس سوپرسپیشلٹی ہسپتال سکت جوکہ شمالی ہندوستان میں صحت کے شعبے میں اہم نام ہے کی جانب سے جموں میں اوپی ڈی سروسز متعارف کرائی گئی ۔اس سلسلے میں یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ۔سیلز، میکس سوپرسپیشلٹی ہسپتال سکت راجیو بائیلہ اور سینئرکنسلٹنٹ میکس سنٹرفارلیور اینڈ بلیلری سروسز (ممبرآف ڈاکٹرسبھاش گپتاٹیم ) عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ میکس سوپرسپیشلٹی کامقصد مریضوں کوشعبہ صحت کے ماہرڈاکٹروں کے ذریعے علاج ومعالجہ کی سہولت دستیاب کرانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کے سی سائن پیلیکس جموں میں قائم اوپی ڈی میں ہرمہینے کے چوتھے سنیچروار کو صبح دس بجے تا دوبجے تک مریضوں کامعائنہ کیاجائے گا۔ ڈاکٹرعبدالنعیم نے کہاکہ ہمارے ماہرڈاکٹرمریضوں کووقت پر لیورودیگرامراض کے بارے میں طبی صلاح مشورے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں ہیلتھ سیکٹرکومختلف قسم کی بیماریوں کے چیلنجزکاسامناہے جس سے نمٹنے کیلئے مریضوں کی جانچ کیلئے ماہرین ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب کرائی جارہی ہیں۔