یواین آئی
میکسیکو سٹی//شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ مکانات متاثر ہوئے، سڑکیں، پل سمیت انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔حکام نے بتایاکہ شدید بارشوں نے وسطی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، 5 ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔میکسیکو کی صدر کا کہنا ہے کہ اتنی شدید بارشوں کی توقع نہیں تھی، حکام نے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کردیا۔ریسکیو ٹیمیں پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے اور امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار ریسکیو مشینری اور گاڑیوں کے ساتھ امداد کی تقسیم میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔