یو این آئی
پیرس //فرانس کے صدارتی انتخاب میں ایمانوئیل میکرون حریف میرین لی پین کو شکست دے کر دوسری بار صدر منتخب ہوگئے۔وزارت داخلہ کے سرکاری نتائج کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے دوسرے راؤنڈ میں میرین لی پین کے 41.4 فیصد ووٹ کے مقابلے میں تقریباً 58.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کی شب فرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق 18,779,641 ووٹوں یا درست ووٹوں کے 58.54 فیصد کے ساتھ صدارتی انتخاب جیت لیا۔مسٹر میکرون کی حریف، دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین نے 13,297,760 ووٹ ، یا 41.46 فیصد ووٹ ملے ۔وزارت نے کہا کہ 48,752,500 شہریوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے اندراج کیا تھا لیکن صرف 35,096,391 ووٹرز نے پولنگ کے دوران اپنا ووٹ ڈالا، جو کہ 28.01 فیصد کی غیر حاضری کی شرح کو ظاہر کرتا ہے ۔صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان فرانس کی آئینی کونسل سے تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔ میں، مسٹر میکرون اور محترمہ لی پین نے فرانسیسی صدارت کے لیے مقابلہ کیا، مسٹر میکرون 66.1 فیصد ووٹ لے کر منتخب ہوئے ۔
مودی کی مبارکباد
نئی دہلی//وزیراعظم مودی نے دوسری بار فرانس کے صدر منتخبہونے پر مسٹر امانوئل میکرون کو پیر کو مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،‘‘میرے دوست امانوئل میکرون کو فرانس کے صدر کے طورپر پھر سے منتخب ہونے پر مبارکباد۔میں ہندوستان – فرانس استراتجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے مل کر کام کرنا جاری رکھنے کے لئے پرجوش ہوں۔