جموں//ریاست میں بے روزگاری کااندازہ اس بات سے بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں درجہ چہارم کی 3 سواسامیوں پر55ہزار سے زائدامیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ جموں میڈیکل کالج کی درجہ چہارم کی 300 اسامیوں کیلئے درخواستیں بھرنے کاعمل 18 اپریل 2017 سے شروع ہواتھا اوراب تک 22 دنوں کے دوران 55 ہزارسے زائد امیدواروں نے درجہ چہارم کی ملازمت کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔قابل ذکرہے کہ حکومت نے مختلف 35 زمروں کے تحت 300 درجہ چہارم کی اسامیوں جن میں نرسنگ آرڈرلی کی 93 اسامیاں، آرڈرلی کی 22 ، ہیڈوارڈرکی ایک ، انستھیسیابوائے کی 11،انستھیااٹننڈ نٹ کی 11 ، جونیئرگارڈنر کی 4 ، پین کی 15 ، ایکسرے اٹینڈنٹ کی 5 ، میڈیکل ریکارڈ اٹینڈنٹ کی 4 اسامیاں شامل ہیں مشتہرکی گئی تھیں ۔ان اسامیوں کے لئے دسویں اوربارہویں پاس رکھاگیاہے ۔