میڈیکل فیکلٹی سکمز بمنہ کا اظہار تعزیت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//میڈیکل فیکلٹی ایسوی ایشن سکمز بمنہ نے معروف معالج اورجی ایم سی سرینگر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سعید نصیر احمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کی ایک تعزیتی میٹنگ میں ڈاکٹر نصیر کی موت کو سماج اور طبی شعبے کیلئے ایک بڑے نقصان سے تعبیر کیاگیا۔انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم نے شعبہ صحت کو ایک نئی جہت بخشی ہے اورگورنمنٹ میڈیکل کالج کے ایک بہترین پرنسپل کیلئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے مرحوم کے حق میں دعاے مغفرت مانگی اور غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *