سرینگر /محکمہ ناپ تول نے بازاروں کے معائنے کے دوران سرینگر شہرمیںادویات فروخت کرنے والے چند دکانوں پر Pelvic Traction set کو بغیر کسی لیبل کے فروخت کرتے ہوئے پایا۔ معائنے کے دوران محکمہ لیگل میٹرولوجی نے ثبوت کے طور پر پیکیجوں کو ضبط کیا ہے ۔اس دوران سرجیکل کمپنی ادھار میڈیکیر پرائیوٹ لمٹیڈنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے محکمہ سے معافی مانگی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے مذکورہ کمپنی پر 10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ محکمہ نے تمام سریجیکل اور ادویات فروخت کرنے والے دکانداروں کو خبرادار کیا ہے کہ لیبنگ کے بغیر کوئی بھی چیز فروخت نہ کریں۔