عاصف بٹ
کشتواڑ //جمعہ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل سپرنا ٹینڈ نٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ کو معطل کرنے کو لیکر سنیچر کو ہسپتال عملے نے دو گھنٹے تک احتجاج کیا اور اس معطلی کے حکم نامے کو فوری طور واپس لینے کی مانگ کی جس کے دوران مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ عملے نے ہسپتال کے احاطے میں جمع ہوکر زوردور احتجاج کیا اور جم کرنعرے بازی کی۔احتجاج کررہے عملے نے بتایا کہ اگر فوری طور اس حکم نامے کو واپس نہ لیاگیا تو پورے ہسپتال میں کام کو بند کردیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیر تک تک حکمنامے کوواپس لے کر معطل شدہ آفیسر کو بحال کیاجائے ۔اس دوران اے سی آر کشتواڑ نے موقع پر جا کر ملازمین کو یقین دہانی کروانے کیساتھ ساتھ ان کو کام پر واپس جانے کی ہدایت بھی جاری کیں جس کے بعد ملازمین سے لگ بھگ دو گھنٹوں کے بعد احتجاج ختم کر کے اپنی خدمات بحال کر دی۔ وہی انتظامیہ کی جانب سے معطل کے گئے میڈیکل سپر نا ٹینڈ نٹ ڈاکٹر یودھویر سنگھ کوتوال نے بھی احتجاج کررہے عملے سے خطاب کیا اور انھیں واپس کام پر لوٹنے کو کہا۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہسپتال آمد کے دوران مذکورہ آفیسر ڈیوٹی پر حاضر نہیں تھا جس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے میڈیکل سپر نا ٹینڈ نٹ کو معطلی کر کے تحقیقات کا حکم جاری کیاتھا ۔معاملے میں اُس وقت شدت آئی تھی جب ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے مذکورہ آفیسر کی چھٹی منسوخ کر کے ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی تھی ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کروا کر سچائی کو سامنے لایا جائے ۔