عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے منگل کو کہا کہ میڈیکل داخلہ امتحان NEET-UG کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔NTA نے کہاکہ اعلیٰ سکور کرنے والوں اور کوالیفائنگ امیدواروں کی تفصیلات جلد ہی دستیاب ہوں گی۔اس سال، قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ-انڈر گریجویٹ (NEET-UG) کے لیے ریکارڈ 23 لاکھ امیدواروں نے اندراج کیا تھا، جن میں سے 10 لاکھ سے زیادہ مرد طلبہ، 13 لاکھ سے زیادہ خواتین اور 24 تیسری صنف کے زمرے کے تحت تھے۔خطہ کے لحاظ سے، اتر پردیش میں سب سے زیادہ 3,39,125 امیدواروں نے اندراج کیا تھا، اس کے بعد مہاراشٹر میں 2,79,904 اور راجستھان میں 1,96,139 امیدوار تھے۔ تمل ناڈو میں 1,55,216 اور کرناٹک میں 1,54,210 رجسٹریشن ہوئے۔ 2023 میں، کل 20,87,449 امیدواروں نے NEET-UG کے لیے رجسٹر کیا تھا اور امتحان 7 مئی کو منعقد ہوا تھا۔ NTA نے امتحان میں 97.7 فیصد حاضری درج کی تھی۔