نئی دلی//پریس کونسل آف انڈیا نے ملک میں نیوز میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل،جس کے نتیجے میں میڈیا ادارے بند ہورہے ہیںاور صحافیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نئی دلی میں اس سلسلے میں پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین جسٹس سی کے پرساد کی صدارت میں منعقدہ ایک ہنگامی میٹنگ میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیاہے ” کونسل تمام متعلقین پر زور دیتی ہے کہ وہ میڈیا ہاوسز کے بند ہونے اور صحافیوں کی تعداد کم ہونے کے نتیجے میں صحافیو ںکی زندگی اور روزگار پر پڑنے والے اثرات کا نوٹس لے“۔میٹنگ میںمیڈیا انڈسٹری کو درپیش ادارتی اور کمرشل دباﺅ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے نتیجے میں حالیہ مہینوں کے دوران ملک بھر میں صحافیوں کی تعداد میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔میٹنگ میں تمام متعلقین پر مزید زور دیا گیا کہ وہ ان سرگرمیوں سے پریس کی آزادی پر پڑنے والے اثرات کا بھی نوٹس لیا۔