جموں//میڈیاالیون کرکٹ کلب جموں نے فلائے منڈال گرائونڈمیں منعقدہ پہلی میڈیاالیون ٹرائی اینگل سیریز کے افتتاحی میچ میں سٹرلائٹ کرکٹ کلب کو 33 رنوں سے شکست دے دی ۔قبل ازیں میڈیاالیون کرکٹ کلب کے کپتامیرعمران نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کافیصلہ لیا۔ بلے بازی کرتے ہوئے امت کمارنے 23گیندوں میں 54 رن بنائے جس کی بدولت ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پرمخالف ٹیم کیلئے پہاڑجیسا بڑاسکور کھڑاکیا ۔ اس دوران فہیم ٹاک نے 26 گیندوں میں 37 سکوربنائے جبکہ راہل کھتری نے ٹیم کے مجموعی سکورمیں 27 رنوں کاتعاون دیا۔سٹرلائیڈ کرکٹ کلب کی طرف سے رجت ،اویناش نے بالترتیب دودووکٹیں حاصل کیں ۔جوابی بلے بازی کرتے ہوئے سٹرلائٹ کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 137 رن ہی سکورکرسکی اور میچ 33رنوں سے ہارگئی۔گورب گپتانے 38 گیندوں میں 46 رن جبکہ شکیل نے 21 گیندوں میں 24 رن بنائے۔میڈیا الیون کی طرف سے سچن جموال نے 3 جبکہ رنجیت سنگھ نے دواوریش پال کھجوریہ اور راہل کھتری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس دوران سچن جموال کو شاندارکارکردگی کیلئے مین آف دی میچ قراردیاگیا۔ ٹرائی سیریز کے انعقادکامقصد کھیل کے جذبے کوفروغ دینااورمنشیات کی لعنت سماج سے ختم کرناہے۔