جموں//گورنر اِنتظامیہ نے ملازمین کے لئے 31؍ دسمبر 2018ء سے جے اینڈ کے گروپ میڈیکلیم اِنشورنس پالیسی کو کالعدم کرنے اور منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامے کے مطابق تمام ریاستی سرکاری ملازمین جن میں پی ایس یو کے ملازمین / آٹونامس باڈیز / یونیورسٹیز /پنشنرس / اے آئی ایس افسران وغیرہ کے لئے گروپ میڈیکلیم اِنشورنس پالیسی کی عمل آوری کو کالعدم کرنے کو منظوری دی ہے۔تمام ڈی ڈی اُوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں سے آج کے بعد گروپ میڈیکلیم اِنشورنس پالیسی سے متعلق پریمیم نہ کاٹے۔