راجوری//حکومت نے ضلع ترقیاتی راجوری کی بورڈ میٹنگ سے غیرحاضر رہنے کی پاداش میں 7افسران کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ۔وزیربرائے خوراک ، شہری رسدات و امورصارفین چوہدری ذوالفقار علی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بورڈ ایک معتبر ادارہ ہے اور حکومت بھی اس کو ترجیح دے رہی ہے ۔تاہم ان کاکہناتھایہ بدقسمتی کی بات ہے کہ 7محکمہ جات کے سربراہان آج کی میٹنگ غیرحاضر تھے جن کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر کوئی بھی افسر لاپرواہی کی وجہ سے غیرحاضر رہاہوگاتو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔ممبرقانون ساز کونسل سریندر چوہدری نے اس معاملے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے جو میٹنگ سے غیر حاضر رہے ۔ذرائع کے مطابق ان افسران میں ڈائریکٹر اور دیگر سربراہان شامل ہیں۔