اظہر حسین
کولگام// کولگام کے بلاک ڈولپمنٹ آفس کے باہر منریگا (MGNREGA) اسکیم کے تحت کام کرنے والے درجنوں ورکروں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سال 2023 کے میٹریل واجبات ابھی تک ادا نہیں کیے گئے، جس سے ان کے گھروں میں شدید مالی بحران پیدا ہو چکا ہے۔احتجاجی ورکروں نے کہا کہ عید جیسے اہم تہوار کے موقع پر وہ اپنے بچوں کے لیے نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان خریدنے سے قاصر رہے، جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔